اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 383.00 زندہ مرغی
  • 555.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.06 قیمت فروخت : 41.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.80 قیمت فروخت : 279.30
  • یورو قیمت خرید: 327.47 قیمت فروخت : 330.06
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.24 قیمت فروخت : 378.91
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.54 قیمت فروخت : 200.90
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.02 قیمت فروخت : 205.39
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.60 قیمت فروخت : 74.73
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.18 قیمت فروخت : 76.31
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.48 قیمت فروخت : 915.12
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 501400 دس گرام : 429900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 459613 دس گرام : 394072
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8342 دس گرام : 7159
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور ہائیکورٹ: ٹریفک وارڈنز کے چالان کوٹہ سسٹم کیخلاف درخواست دائر

21 Apr 2026
21 Apr 2026

(لاہورنیوز) لاہور ہائیکورٹ میں ٹریفک وارڈنز کو روزانہ 25 چالان کا ہدف دینے کیخلاف درخواست دائر کر دی گئی۔

 

درخواست شہری کی جانب سے دائر کی گئی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹریفک چالان کو ایک ریونیو مہم میں تبدیل کیا جا رہا ہے، جو شہریوں کے بنیادی حقوق کے منافی ہے۔

درخواست گزار کے مطابق روزانہ چالان کا کوٹہ سسٹم اختیارات کے ناجائز استعمال کے مترادف ہے اور اس سے ٹریفک پولیس کو ایک وصولی کے ادارے میں تبدیل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، بغیر کسی خلاف ورزی کے چالان کرنا ناقابلِ قبول ہے اور اس پالیسی سے جھوٹے اور بلاجواز جرمانوں کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ نظام شہریوں کے ساتھ ناانصافی کا باعث بن سکتا ہے اور اس سے سڑکوں پر ٹریفک نظم و ضبط کے بجائے دباؤ بڑھنے کا امکان ہے۔

عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ٹریفک پولیس میں کوٹہ سسٹم کو فوری طور پر روکنے کا حکم دیا جائے اور اس حوالے سے جاری تمام نوٹیفکیشنز اور احکامات طلب کیے جائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے