اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 383.00 زندہ مرغی
  • 555.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.85 قیمت فروخت : 40.92
  • یورو قیمت خرید: 327.29 قیمت فروخت : 327.88
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.61 قیمت فروخت : 377.29
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.54 قیمت فروخت : 199.90
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.11 قیمت فروخت : 204.47
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.34 قیمت فروخت : 74.47
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.91 قیمت فروخت : 76.04
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.22 قیمت فروخت : 911.85
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 495100 دس گرام : 424500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 453838 دس گرام : 389122
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8042 دس گرام : 6902
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ایل ڈی اے سٹاپ پر سرکاری بس اہلکار کا بچی پر تشدد

21 Apr 2026
21 Apr 2026

(لاہور نیوز) ایل ڈی اے سٹاپ رائے ونڈ روڈ کے قریب سرکاری بس کے اہلکار کی جانب سے بچی پر تشدد کا واقعہ ، جس کی فوٹیج بھی منظرِ عام پر آ گئی۔

ذرائع کے مطابق بس کے عملے نے بچی پر مبینہ تشدد کیا، یہ بس پنجاب حکومت کے محکمہ ٹرانسپورٹ کے ماتحت چلتی ہے، وائرل ہونے والی فوٹیج میں بس کے عملے کو بچی پر تشدد کرتے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ چوہنگ جیابگا سٹاپ کے قریب پیش آیا، فوٹیج وائرل ہونے پر ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے۔

ایس ایچ او چوہنگ انسپکٹر فہیم امداد کے مطابق چوہنگ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا ہے، ملزم کی شناخت سجاد کے نام سے ہوئی ہے، جس کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔

 علاوہ ازیں، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کا کہنا ہے کہ خواتین اور بچوں پر تشدد کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں اور ایسے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے