اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سپیڈو بس میں لڑکی پرتشدد کرنے والا ملازم ملازمت سے فارغ

21 Apr 2026
21 Apr 2026

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں سپیڈو بس سروس میں ایک لڑکی پر تشدد پر صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے فوری نوٹس لیتے ہوئے سخت کارروائی کا حکم دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تشدد میں ملوث ملازم سجاد علی کو فوری طور پر ملازمت سے فارغ کر دیا گیا ہے جبکہ اس کے خلاف قانونی کارروائی کا بھی باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔

وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کا کہنا ہے کہ کسی بھی مسافر کے ساتھ بدتمیزی یا تشدد ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایسے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔

علاوہ ازیں واقعہ میں ملوث ملازم کو بلیک لسٹ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ وہ مستقبل میں کسی بھی ٹرانسپورٹ سروس میں کام نہ کر سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے