اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

شادمان کے علاقے میں گاڑی کی ٹکر سے 12 سالہ بچی جاں بحق

21 Apr 2026
21 Apr 2026

(لاہور نیوز) شادمان میں پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے میں 12 سالہ بچی جاں بحق ہو گئی۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی بچی کی شناخت نور فاطمہ کے نام سے ہوئی ہے، جو پریم نگر کی رہائشی تھی، وہ اپنے والدین کے ہمراہ کارڈیالوجی ہسپتال آئی ہوئی تھی۔

حکام کا کہنا ہے کہ نور فاطمہ سڑک عبور کر رہی تھی کہ اسی دوران ایک تیز رفتار گاڑی نے اسے ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئی، بچی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

پولیس  نے واقعے کا مقدمہ نامعلوم ڈرائیور کے خلاف درج کر لیا ہے، جبکہ ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، تاحال ڈرائیور کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔

علاقہ مکینوں نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ذمہ دار شخص کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے