اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 383.00 زندہ مرغی
  • 555.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.06 قیمت فروخت : 41.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.80 قیمت فروخت : 279.30
  • یورو قیمت خرید: 327.47 قیمت فروخت : 330.06
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.24 قیمت فروخت : 378.91
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.54 قیمت فروخت : 200.90
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.02 قیمت فروخت : 205.39
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.60 قیمت فروخت : 74.73
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.18 قیمت فروخت : 76.31
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.48 قیمت فروخت : 915.12
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 501400 دس گرام : 429900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 459613 دس گرام : 394072
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8342 دس گرام : 7159
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

رائیونڈ میں نوجوان پر تشدد، زبردستی چیک پر دستخط بھی کروائے گئے

21 Apr 2026
21 Apr 2026

(لاہور نیوز) رائیونڈ کے علاقے میں ایک نوجوان پر مبینہ بہیمانہ تشدد کا واقعہ سامنے آیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزمان  نے نوجوان کو ایک جم میں  لے جا کر نہ صرف تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ اسے مرغا بنا کر انسانیت سوز سلوک بھی کیا، ویڈیو میں ملزمان کی جانب سے غلیظ زبان کا استعمال بھی سنا جا سکتا ہے، جس سے ان کی شناخت میں مدد ملنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

متاثرہ نوجوان کے مطابق ملزمان  نے اس کا موبائل فون بھی توڑ دیا اور زبردستی چیک پر دستخط کروائے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق نوجوان نے جم چھوڑ کر اپنا ذاتی کام شروع کیا تھا، جس پر مبینہ طور پر جم مالکان نے اسے نشانہ بنایا اور ویڈیو بنا کر اسے ذلیل کرنے کی کوشش کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کی جانب سے نوجوان کو ہراساں کرنے کیلئے بال کاٹنے جیسی دھمکیاں بھی دی گئیں۔

پولیس  نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متاثرہ شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے، رائیونڈ پولیس کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

واقعے کے بعد شہر میں قانون کی عملداری پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں، جبکہ شہریوں نے عدم تحفظ کے احساس کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے فوری اور سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے