اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 383.00 زندہ مرغی
  • 555.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.06 قیمت فروخت : 41.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.80 قیمت فروخت : 279.30
  • یورو قیمت خرید: 327.47 قیمت فروخت : 330.06
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.24 قیمت فروخت : 378.91
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.54 قیمت فروخت : 200.90
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.02 قیمت فروخت : 205.39
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.60 قیمت فروخت : 74.73
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.18 قیمت فروخت : 76.31
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.48 قیمت فروخت : 915.12
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 501400 دس گرام : 429900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 459613 دس گرام : 394072
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8342 دس گرام : 7159
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، کروڑوں کی منی لانڈرنگ میں ملوث ملزم گرفتار

21 Apr 2026
21 Apr 2026

(لاہور نیوز) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے منی لانڈرنگ میں ملوث عناصر کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ایک اہم ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان کے مطابق اینٹی منی لانڈرنگ سرکل ایف آئی اے لاہور نے کارروائی کے دوران ملزم راشد علی کو حراست میں لیا، جو 140 ملین روپے کی منی لانڈرنگ میں ملوث پایا گیا۔

تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ ملزم نے متعدد ذاتی اور کاروباری بینک اکاؤنٹس کے ذریعے رقوم کی لیئرنگ کی۔ وہ مختلف بینکوں میں کھولے گئے اکاؤنٹس کے ذریعے سٹرکچرڈ ٹرانزیکشنز کے ذریعے بڑی رقوم کی ترسیل میں ملوث تھا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے غیر قانونی ذرائع سے جائیدادیں اور دیگر اثاثے بھی حاصل کر رکھے تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے اور مزید انکشافات متوقع ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے