اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور: جیل روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے بچی جاں بحق

20 Apr 2026
20 Apr 2026

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں شادمان کے علاقے جیل روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے بچی جاں بحق ہو گئی۔

پولیس کےمطابق 12 سالہ نور فاطمہ والدین کے ہمراہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی آئی، جہاں سڑک پار کرتے ہوئے بچی کو تیز رفتار گاڑی نے ٹکر مار دی، متاثرہ کو تشویشناک حالت میں سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متوفیہ کی میت مردہ خانہ منتقل کر دی گئی ہے جبکہ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے