اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

شیرا کوٹ: لڑکے پر تشدد اور بدفعلی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

20 Apr 2026
20 Apr 2026

(لاہور نیوز) شیراکوٹ پولیس نے رکشہ پکڑوانے کے رنج میں لڑکے پر تشدد اور بدفعلی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

شیراکوٹ پولیس  نے ملزم کو گرفتار کر لیا، پولیس کے مطابق ملزم لڑکے کو رکشہ چھڑوانے کے بہانے سے موٹرسائیکل پر گھر سے  لے کر گیا، ملزم لڑکے کو گاؤں لے گیا جہاں اس نے تار سے تشدد کا نشانہ بنایا اور بدفعلی کی کوشش کی۔

ایس پی اقبال ٹاؤن  کا کہنا تھا کہ ملزم ساحل کے خلاف لڑکے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ملزم مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے