اپ ڈیٹس
  • 245.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.90 قیمت فروخت : 40.97
  • یورو قیمت خرید: 327.99 قیمت فروخت : 328.58
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.66 قیمت فروخت : 377.33
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.51 قیمت فروخت : 199.87
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.67 قیمت فروخت : 204.04
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.34 قیمت فروخت : 74.47
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.93 قیمت فروخت : 76.06
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.83 قیمت فروخت : 912.46
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 504900 دس گرام : 432900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 462822 دس گرام : 396822
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8453 دس گرام : 7254
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

عدالتی نظام میں ڈیجیٹل اصلاحات، ویڈیو لنک سے 20 مقدمات کی سماعت

20 Apr 2026
20 Apr 2026

(لاہور نیوز) عدالتی نظام میں ڈیجیٹل اصلاحات کے مثبت نتائج آنے لگے، اعلامیہ سپریم کورٹ کے مطابق ویڈیو لنک کے ذریعے 20 مقدمات نمٹا دیئے گئے۔

اعلامیہ کے مطابق جسٹس عائشہ اے ملک لاہور سے ویڈیو لنک پر بینچ میں شامل رہیں، لاہور رجسٹری میں ہنگامی صورتحال رہی مگر سماعتیں متاثر نہ ہوئیں، اعلامیہ میں کہا گیا کہ جدید ٹیکنالوجی کے باعث عدالتی کارروائی بغیر رکاوٹ جاری رہی، 28 میں سے 20 کیسز نمٹا دیے گئے۔

اعلامیہ سپریم کورٹ کے مطابق غیر متوقع حالات میں بھی عدلیہ متحرک ہے، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے وکلا، عملے اور آئی ٹی ٹیم کی تعریف کی۔

سپریم کورٹ کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آئی ٹی ٹیموں کی بروقت کاوشوں سے ویڈیو لنک سماعت ممکن ہوئی، یہ جدید اور مؤثر عدالتی نظام کی جانب اہم پیش رفت ہے، سپریم کورٹ نے ڈیجیٹل صلاحیتیں مزید بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے