اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.85 قیمت فروخت : 279.35
  • یورو قیمت خرید: 328.73 قیمت فروخت : 329.32
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.33 قیمت فروخت : 379.01
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.90 قیمت فروخت : 199.25
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.45 قیمت فروخت : 202.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.32 قیمت فروخت : 74.45
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.94 قیمت فروخت : 76.08
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.38 قیمت فروخت : 912.01
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 502200 دس گرام : 430600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 460347 دس گرام : 394714
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8266 دس گرام : 7094
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا ڈیٹا سنٹر سی ای او پیکٹا کے زیر کنٹرول دینے کا حکم

16 Apr 2026
16 Apr 2026

(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت کا تعلیمی شعبے میں شفافیت اور نگرانی بہتر بنانے کیلئے اہم فیصلہ ، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا ڈیٹا سنٹرسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے منتقل کرکے اب سی ای او پیکٹا کے زیر کنٹرول کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

محکمہ کے مطابق ڈیٹا سنٹر فوری طور پر پیکٹا کو منتقل کیا جائے گا اور اب یہ سی ای او پیکٹا کے کنٹرول میں ہوگا۔ ادارے کو ہدایت کی گئی ہے کہ ڈیٹا سکیورٹی اور شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

حکام کے مطابق ڈیٹا سنٹر سے متعلق نگرانی کی براہِ راست رپورٹ سیکرٹری ایجوکیشن کو پیش کی جائے گی، جبکہ منتقل ہونے والا عملہ بدستور اپنی موجودہ پوسٹنگ سے ہی تنخواہیں وصول کرتا رہے گا۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ آئندہ پانچ ماہ کے دوران سپیشلائزڈ ہیومن ریسورس کی بھرتی بھی کی جائے گی تاکہ نظام کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ پیف اور پیما کو ٹھیکے پردیئے گئےسکولوں کی مانیٹرنگ کیلئے نیا نظام بنایا جائے گا۔

حکام کے مطابق ڈیٹا سنٹر کو جدید تعلیمی مانیٹرنگ سسٹمز کے ساتھ مربوط کیا جائے گا تاکہ نظام کو مزید شفاف، خودمختار اور مؤثر بنایا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے