اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور: مختلف جگہوں سے تین افراد کی لاشیں برآمد

19 Apr 2026
19 Apr 2026

(لاہور نیوز) راوی روڈ، شاہدرہ ٹاؤن اور گلبرگ کے علاقوں سے نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

ایدھی ترجمان کے مطابق راوی روڈ ، سبزی منڈی گیٹ نمبر 1 کے قریب 75 سالہ نامعلوم شخص مردہ حالت میں ملا جبکہ شاہدرہ ٹاؤن  میں میٹرو بس سٹیشن سے 28 سالہ نوجوان کی فٹ پاتھ کنارے سے لاش برآمد ہوئی تیسری لاش گلبرگ  کے علاقے سے  40 سالہ نامعلوم شخص کی ملی ہے جو بظاہر نشے کی زیادتی سے جاں بحق معلوم ہوتا ہے۔

ایدھی ترجمان نے بتایا کہ جاں بحق افراد بظاہر نشے کے عادی معلوم ہوتے ہیں تینوں لاشوں کی شناخت  تاحال نہ ہو سکی  تاہم پولیس کی ضروری کارروائی کے بعد ایدھی رضاکاروں نے لاشیں مردہ خانہ منتقل کر دی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے