جرم وانصاف
لاہور: پٹرول نہ ملنے کے باعث ڈولفن فورس کی پٹرولنگ رک گئی، 50 فیصد گاڑیاں ہیڈ کوارٹر کلوز
19 Apr 2026
19 Apr 2026
سٹریٹ کرائم کے خاتمے کے لئے بنائی جانے والی فورس فیول سے محروم پٹرول نا ملنے کے باعث ڈولفن فورس کی پٹرولنگ رک گئی۔
ذرائع کے مطابق ڈولفن ٹیموں کو گشت کی بجائے سٹینڈنگ ڈیوٹی کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں، سرکاری پٹرول نہ ملنے سے ڈولفن ٹیموں کو ون فائیو کالز پر رسپانڈ کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ڈولفن اہلکار بھی دفتر کی بجائے ڈائریکٹ ڈیوٹی پوائنٹ پر پہنچنے لگے ہیں، پولیس رسپانس یونٹ کی بھی 50 فیصد گاڑیاں ہیڈ کوارٹر کلوز کر دی گئیں جبکہ پولیس رسپانس یونٹ ٹیموں کو بھی گشت کرنے کی بجائے ناکے لگانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
