اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 329.37 قیمت فروخت : 329.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.71 قیمت فروخت : 379.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.60 قیمت فروخت : 200.96
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.31 قیمت فروخت : 203.67
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.92 قیمت فروخت : 76.05
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 501800 دس گرام : 430200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 459980 دس گرام : 394347
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8290 دس گرام : 7115
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی، رواں سال 8659 ملزمان گرفتار

19 Apr 2026
19 Apr 2026

(لاہور نیوز) پنجاب پولیس نے اینٹی کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر صوبہ بھر میں بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے رواں سال 8 ہزار 659 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق کارروائیوں کے دوران 4 لاکھ 53 ہزار 390 پتنگیں اور 12 ہزار 992 ڈور چرخیاں برآمد کی گئیں۔

لاہورمیں 3 ہزار 810 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ 3 ہزار 663 مقدمات درج کیے گئے۔ لاہور میں ہی 1 لاکھ 11 ہزار 971 پتنگیں اور 4 ہزار 159 ڈور چرخیاں برآمد ہوئیں۔

آئی جی پنجاب عبدالکریم نے کہا ہے کہ صوبے میں کسی بھی جگہ پتنگ بازی ہرگز قابل برداشت نہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پتنگوں کے آن لائن کاروبار میں ملوث عناصر کو بھی قانون کی گرفت میں لایا جائے۔

آئی جی پنجاب نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو اس خونی کھیل سے دور رکھیں تاکہ قیمتی جانوں کے ضیاع سے بچا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے