اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 329.37 قیمت فروخت : 329.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.71 قیمت فروخت : 379.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.60 قیمت فروخت : 200.96
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.31 قیمت فروخت : 203.67
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.92 قیمت فروخت : 76.05
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 501800 دس گرام : 430200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 459980 دس گرام : 394347
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8290 دس گرام : 7115
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ڈیفنس سی: چھریوں کے وار سے نوجوان کو قتل کرنیوالے ملزمان گرفتار

19 Apr 2026
19 Apr 2026

(لاہور نیوز) ڈیفنس سی کے علاقے میں معمولی تنازع پر چھریوں کے وار سے ہونے والے قتل کے واقعہ میں پولیس نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق جھگڑا کوڑا کرکٹ پھینکنے کے معاملے پر شروع ہوا جو شدت اختیار کر گیا۔

ملزمان نے طیش میں آ کر نوجوان شہری پر چھریوں سے وار کیے، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، جبکہ ملزمان واردات کے بعد فرار ہو گئے تھے۔

ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ کی نگرانی میں پولیس ٹیموں نے جدید تفتیشی طریقوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کا سراغ لگا کر انہیں گرفتار کیا، جن میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مضبوط شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں تاکہ انہیں قانون کے مطابق سخت سزا دلوائی جا سکے۔

پولیس نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے