اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی صدر ڈویژن سے انسداد جرائم میٹنگ

19 Apr 2026
19 Apr 2026

(لاہور نیوز) ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے صدر ڈویژن میں انسدادجرائم میٹنگ منعقد کی اور جرائم کی روک تھام پر قابوپانے کیلئے ہدایا ت جاری کیں۔

میٹنگ میں ایس ایس پی آپریشنز،ایس پی سکیورٹی، ایس پی صدر اورسرکل افسران سمیت ایس ایچ اوز  نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔

 

 

 

ڈی آئی جی آپریشنز  نے ایس ایچ او نواب ٹاؤن کوکرائم کنٹرول کرنے کی ہدایت کی اور مٹینگ میں شریک تمام افسران کو کہا کہ جرم سرزدہونےکی صورت میں فوری کارروائی عمل میں لائیں تھانوں کی گاڑیاں اورٹیب درست حالت میں رکھیں اور ناجائزاسلحہ ونمائش پرفوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔

اُنہوں نے کہا کہ جھپٹےکی وارداتوں کےہاٹ سپاٹ کاتعین کر کے اضافی نفری تعینات کی جائے اور سمارٹ لاک ڈاؤن کی وائلیشن برداشت نہیں  کی جائیں گی ایس اوپیز پر عملدرآمد کرائیں جبکہ پتنگ بازی کسی صورت برداشت نہیں ہوگی زیروٹالرنس کی پالیسی ہے۔

 

 

 

ڈی آئی جی آپریشنز  نے احکامات دئیے کہ شیشہ کیفے،منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کریں پبلک سروس ڈیلیوری مزیدبہتربنائیں اور تھانوں،دفاتر،پبلک مقامات پرخوش اخلاقی سے پیش آئیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے