اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 329.37 قیمت فروخت : 329.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.71 قیمت فروخت : 379.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.60 قیمت فروخت : 200.96
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.31 قیمت فروخت : 203.67
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.92 قیمت فروخت : 76.05
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 501800 دس گرام : 430200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 459980 دس گرام : 394347
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8290 دس گرام : 7115
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

واہگہ بارڈر: بیساکھی میلے میں شرکت کے بعد سکھ یاتریوں کی بھارت واپسی

19 Apr 2026
19 Apr 2026

(لاہور نیوز) بیساکھی میلے میں شرکت کے بعد 2200سے زائد سکھ یاتری واہگہ بارڈر کے راستے واپس انڈیا چلے گئے سکھ یاتری خصوصی بسوں کے زریعے واہگہ بارڈر پہنچے جہاں سیکھ یاتریوں کو اضافی امیگریشن کاؤنٹر میڈیکل کیمپ،کرنسی ایکسچینج و دیگر سہولیات کی فراہم کی گئیں۔

سیکھ یارتریوں کی واپسی کے موقع پر صوبائی وزیر اقلیتی امور  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے مختلف علاقوں سے سکھ یاتری پاکستان آئے تھے، استقبال سے لے کر آج تک ان کی خدمت کی، یاتریوں کو بھارتی میڈیا نے ڈرایا تھا کہ پاکستان والے عزت نہیں دیتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج واپس جاتے ان کی آنکھوں میں محبت کے آنسوں ہیں، یہاں سے یاتری پیار سمیٹ کر جارہے ہیں تاہم ہماری درخواست ہے کہ کرتاپور باڈر بھارت نے ایک سال سے بند کر رکھا ہے، کوشش کریں اس کو انڈین حکومت سے کھلوایا جائے پاکستان نے کرتا پور بارڈر 2019 میں کھولا تھا۔

پاکستان دنیا بھر میں امن قائم کرنے کی کوشش کر رہا ہےپاکستان کی کوششوں کو دنیا بھر میں سہرا جا رہا ہے ہم  نے سکھ یاتریوں کو اٹھائیس سو چالیس ویزے جاری کئے ہیں، بھارت حکومت نے 600 کے قریب سکھ یاتریوں کو آنے سے روک دیا، سکھ انڈیا میں دیکھیں کہ کون سی طاقتیں ہیں جو سکھوں کو پاکستان آنے سے روکتے ہیں۔

اس موقع پر بھارت سے آئے سیکھ یاتریوں نے پاکستان کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ جو محبت اور پیار پاکستان سے ملا اس کے شکر گزار ہیں مذہبی عبادات اور سیکورٹی سمیت تمام انتظامات قابل ستائش رہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے