اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

خاتون پراپرٹی ڈیلر کے گھر ڈیڑھ کروڑ کی چوری کر کے فرار، ویڈیو وائرل

18 Apr 2026
18 Apr 2026

(لاہورنیوز) صوبائی دارالحکومت میں چوری کی وارداتیں نہ تھم سکیں، خاتون چور نے پراپرٹی ڈیلر کو ڈیڑھ کروڑ سے محروم کر دیا۔

 

واردات کرنے والی خاتون کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی، ویڈیو میں خاتون کو اسلام پورہ میں پراپرٹی ڈیلر کے گھر ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کی چوری کی واردات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق آؤٹ فال روڈ کے رہائشی پراپرٹی ڈیلر سلمان منظور کے گھر کا دروازہ کھلا تھا، نامعلوم خاتون کو گھر اندر داخل ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون گھر میں داخل ہوئی اور الماری سے 35 تولے سونا اور 2لاکھ 45 ہزار روپے لے اڑی، پولیس نے کارروائی شروع کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے