اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

مانگا منڈی میں مبینہ پولیس مقابلے میں ڈاکو ہلاک، اہلکار زخمی

18 Apr 2026
18 Apr 2026

(لاہورنیوز) مانگا منڈی میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔

 

ترجمان پولیس کے مطابق ایس ایچ او مانگا منڈی نے گھر میں ڈکیتی کرنے والے ملزم سلیم پکھنڈی کی گرفتاری کیلئے ریڈ کیا، ملزم نے ریڈ پارٹی پر شدید فائرنگ شروع کر دی۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق پولیس نے حفاظتی و جوابی کارروائی کی، فائرنگ کے تبادلے میں ریکارڈ یافتہ ملزم سلیم پکھنڈی ہلاک ہو گیا، ملزم سابقہ ریکارڈ کا حامل ہے، پولیس پر فائرنگ کے متعدد واقعات میں ملوث تھا۔

مقابلے کے دوران کانسٹیبل سلیم گولی لگنے سے زخمی ہو گیا، زخمی اہلکار کی حالت خطرے سے باہر ہے، ہسپتال میں علاج جاری ہے۔ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز اور زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے