اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

انتظامی اور آپریشنل وجوہات، 20 پولیس چوکیاں ختم کر دی گئیں

18 Apr 2026
18 Apr 2026

(ویب ڈیسک) لاہور پولیس نے انتظامی اور آپریشنل وجوہات کی بنیاد پر شہر بھر میں 20 پولیس چوکیاں ختم کر کے انہیں ڈی نوٹیفائی کر دیا ہے۔

حکام کے مطابق ختم کی گئی چوکیوں میں انڈسٹریل ایریا، لکھوکی، اعوان ڈھائے والا، نادر آباد، سپر ٹاؤن، فردوس مارکیٹ، سگیاں ٹرک اڈا، شیر شاہ، پھلروان، گلدشت ٹاؤن، ایف سی کالج، کرول پنڈ، جوزف کالونی، اکرم پارک، پی سی ایچ ایس ستوکتلہ اور ایل بلاک جوہر ٹاؤن شامل ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ختم کی گئی چوکیوں کے وسائل، ٹرانسپورٹ اور نفری متعلقہ تھانوں کو منتقل کر دی جائے گی تاکہ پولیس نظام کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

دوسری جانب سرکاری ہسپتالوں میں قائم 6 پولیس چوکیوں کو فیسلیٹیشن سینٹرز میں تبدیل کر دیا گیا ہے، ان میں سروسز ہسپتال، کارڈیالوجی ہسپتال، چلڈرن ہسپتال، جنرل ہسپتال، جناح ہسپتال اور میو ہسپتال شامل ہیں، جو اب بطور پولیس فیسلیٹیشن سینٹر کام کریں گے۔

اس حوالے سے باقاعدہ مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے