اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

گجر پورہ :خطرناک شیشہ ڈور آن لائن فروخت کرنے والا ملزم گرفتار

18 Apr 2026
18 Apr 2026

: (لاہور نیوز) گجر پورہ کے علاقے میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے آن لائن آرڈرز پر شیشہ ڈور تیار کر کے فروخت کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کو چائنہ سکیم کے علاقے سے گرفتار کیا گیا، جو اپنے گھر میں ہی شیشہ ڈور تیار کرتا اور اسے آن لائن آرڈرز کے ذریعے فروخت کرتا تھا۔

کارروائی کے دوران پولیس نے ملزم کے قبضے سے تیار چرخیاں اور ڈور بنانے والا دھاگہ بھی برآمد کر لیا۔

گرفتار ملزم کی شناخت آفتاب کے نام سے ہوئی ہے، جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے