19 Apr 2026
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں آج آسمان نے بادلوں کی چادر تان لی ، ٹھنڈی ہواؤں کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، جبکہ ہواؤں کی رفتار 11 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔ ہوا میں نمی کا تناسب 30 فیصد بتایا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شہر کا مطلع دن بھر ابر آلود رہے گا، جبکہ آج بارش کے امکانات 10 فیصد تک موجود ہیں۔
دوسری جانب لاہور میں فضائی آلودگی کی صورتحال بھی تشویشناک ہے۔ شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس 102 ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر آ گیا ہے۔
