اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 329.37 قیمت فروخت : 329.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.71 قیمت فروخت : 379.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.60 قیمت فروخت : 200.96
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.31 قیمت فروخت : 203.67
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.92 قیمت فروخت : 76.05
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 501800 دس گرام : 430200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 459980 دس گرام : 394347
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8290 دس گرام : 7115
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

جنوبی چھاونی کے علاقے میں چھریوں کے وار سے نوجوان زخمی

18 Apr 2026
18 Apr 2026

(لاہور نیوز) جنوبی چھاونی کے علاقے میں جھگڑے کے دوران چھریوں کے وار سے ایک نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق بھٹہ چوک کے رہائشی نوجوان کا اویس اور اس کے ساتھیوں کے ساتھ جھگڑا ہوا، جو بعد ازاں پرتشدد تصادم میں تبدیل ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اویس اور اس کے دوستوں نے عاصم مسیح پر چھریوں سے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں وہ جسم کے چار مختلف مقامات پر زخمی ہو گیا، زخمی نوجوان کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں اسے علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔

واقعے کے بعد ملزم اویس اپنے چار نامعلوم ساتھیوں سمیت موقع سے فرار ہو گیا، پولیس  نے زخمی عاصم مسیح کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کی خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، جبکہ مفرور ملزمان کی تلاش کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے