اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 273.00 زندہ مرغی
  • 395.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.06 قیمت فروخت : 41.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.75
  • یورو قیمت خرید: 321.33 قیمت فروخت : 321.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.46 قیمت فروخت : 373.13
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.39 قیمت فروخت : 195.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.49 قیمت فروخت : 199.85
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.76 قیمت فروخت : 75.90
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.76 قیمت فروخت : 907.39
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہورمیں سورج کے تیور تیز، درجہ حرارت 37 ڈگری تک جانے کا امکان

18 Apr 2026
18 Apr 2026

(لاہور نیوز) شہر میں گرمی کی شدت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جبکہ سورج کے تیور مزید تیز ہو گئے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جو دن کے اوقات میں بڑھ کر 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

آج بھی شہر میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا اور سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ تاہم، بارش کے امکانات انتہائی کم ہیں، جس کے باعث گرمی کی شدت برقرار رہنے کی توقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 38 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جو گرمی کے اثرات کو کسی حد تک کم کر سکتی ہیں۔

ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران بھی موسم کی یہی صورتحال برقرار رہے گی، جہاں بادل اور دھوپ ساتھ ساتھ رہیں گے، تاہم درجہ حرارت میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں اور زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کریں تاکہ گرمی کے مضر اثرات سے محفوظ رہ سکیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے