اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 329.37 قیمت فروخت : 329.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.71 قیمت فروخت : 379.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.60 قیمت فروخت : 200.96
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.31 قیمت فروخت : 203.67
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.92 قیمت فروخت : 76.05
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 501800 دس گرام : 430200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 459980 دس گرام : 394347
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8290 دس گرام : 7115
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عازمین حج کی پہلی پرواز ہفتے کو سعودی عرب کیلئے روانہ ہو گی

17 Apr 2026
17 Apr 2026

(لاہور نیوز) حج فلائٹ آپریشن میں ایک دن باقی ہے ، عازمین کی پہلی پرواز ہفتے کو سعودی عرب کیلئے روانہ ہو گی۔

وزارتِ مذہبی اُمور کے مطابق پاکستان سے سرکاری حج سکیم کے تحت 468 پروازوں کے ذریعے عازمین کو حجاز مقدس پہنچایا جائے گا، 18 اپریل کو کراچی، لاہور، سیالکوٹ اور ملتان سے پروازیں روانہ ہوں گی۔

اِسی طرح پاکستان سے سرکاری سکیم کے تحت ایک لاکھ 19 ہزار عازمین کو مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ لے جایا جائے گا، سرکاری سکیم کے تحت 67 ہزار 230 مرد عازمین کو سعودی عرب پہنچایا جائے گا۔

سرکاری سکیم کے تحت 51ہزار 846 خواتین عازمین حجاز مقدس جائیں گی، حج آپریشن کے پہلے روز عازمین کو چار پروازوں کے ذریعے مدینہ منورہ پہنچایا جائے گا جب کہ جدہ کے لئے چار مئی سے حج پروازوں کا آغاز کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا تھا مدینہ منورہ کے لیے پہلی لانگ حج پرواز سات مئی کو چلے گی ، پاکستان سے آخری حج پرواز 21 مئی کو روانہ ہوگی، عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچانے کا آپریشن 34 روز جاری رہے گا، حج پروازوں کے آغاز پر پہلے 15 روز عازمین کو مدینہ منورہ پہنچایا جائے گا۔

مدینہ منورہ کے لیے 186 اور جدہ کے لیے 282 پروازی چلائی جائیں گی ، پی آئی اے، ائیر بلیو، ایئر سیال اور سعودی فضائی کمپنی حج آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں، پاکستان کے آٹھ شہروں سے حج پروازیں چلائی جائیں گی، اسلام آباد سے129، کراچی 124 اور لاہور سے 104 پروازیں چلیں گی۔

وزارتِ مذہبی اُمور کا مزید کہنا تھا کہ کوئٹہ سے 18، ملتان سے 34 اور سیالکوٹ سے 26 حج پرواز روانہ ہوں گی، فیصل آباد سے 23 اور سکھر سے پانچ حج پروازیں عازمین کو سعودی عرب لے جائیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے