اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 329.37 قیمت فروخت : 329.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.71 قیمت فروخت : 379.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.60 قیمت فروخت : 200.96
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.31 قیمت فروخت : 203.67
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.92 قیمت فروخت : 76.05
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 501800 دس گرام : 430200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 459980 دس گرام : 394347
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8290 دس گرام : 7115
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ذوالقعدہ کے چاند سے متعلق اعلان کر دیا

18 Apr 2026
18 Apr 2026

(لاہورنیوز) مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ذوالقعدہ 1447 ھ کے چاند سے متعلق اعلان کر دیا۔

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے مختلف علاقوں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں، جس کے مطابق یکم ذوالقعدہ 1447 ہجری بروز اتوار 19 اپریل 2026 کو ہوگا۔

واضح رہے کہ سپارکو کے مطابق نیا چاند 17 اپریل کو شام 4:52 بجے پیدا ہوا تھا اور 18 اپریل کی شام رویت کے امکانات بہت روشن تھے۔

مولانا عبدالخبیر آزاد ںے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملک بھر میں کہیں مطلع صاف اور کہیں ابر آلود رہا، ملک کے مختلف علاقوں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ دعا ہے اللہ پاکستان کو اندرونی و بیرونی خطرات سے محفوظ فرمائے، خطے میں امن کے لیے فیلڈ مارشل عاصم منیر و وزیر اعظم شہباز شریف کی کوششوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، ملکی اعلی لیڈرشپ نے پاکستان کا نام فخر سے بلند کر دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے