اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.55 قیمت فروخت : 279.05
  • یورو قیمت خرید: 326.96 قیمت فروخت : 327.55
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.04 قیمت فروخت : 377.72
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 201.56 قیمت فروخت : 201.92
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.45 قیمت فروخت : 203.81
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.24 قیمت فروخت : 74.37
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.84 قیمت فروخت : 75.97
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.15 قیمت فروخت : 911.78
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487000 دس گرام : 417500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446413 دس گرام : 382706
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8788 دس گرام : 7542
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور سے روٹ ٹو مکہ کی پہلی حج پرواز مدینہ منورہ روانہ

18 Apr 2026
18 Apr 2026

(لاہور نیوز) لاہور سے روٹ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت پہلی حج پرواز 345 عازمینِ حج کو لے کر مدینہ منورہ روانہ ہو گئی۔

سعودی ایئرلائن کی پرواز SV5735 صبح ساڑھے دس بجے لاہور ایئرپورٹ سے روانہ ہوئی، عازمینِ حج کو رخصت کرنے کیلئے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف، صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق، صوبائی وزیر خزانہ میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان، پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی، وفاقی سیکرٹری مذہبی امور ابرار احمد مرزا اور روٹ ٹو مکہ پراجیکٹ کے سربراہ میجر جنرل ڈاکٹر صالح بن سعد المیرابا بھی موجود تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف اور دیگر مقررین نے عازمینِ حج کیلئے بہترین سہولیات کی فراہمی پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق بن ربیعہ اور سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

لاہور سے روانہ ہونے والے عازمینِ حج نے بھی حکومت پاکستان کی جانب سے کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے