اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.85 قیمت فروخت : 279.35
  • یورو قیمت خرید: 328.73 قیمت فروخت : 329.32
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.33 قیمت فروخت : 379.01
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.90 قیمت فروخت : 199.25
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.45 قیمت فروخت : 202.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.32 قیمت فروخت : 74.45
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.94 قیمت فروخت : 76.08
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.38 قیمت فروخت : 912.01
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 502200 دس گرام : 430600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 460347 دس گرام : 394714
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8266 دس گرام : 7094
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

طلبہ کی ای-مارکنگ کا کامیاب تجربہ، نتائج 30 دن میں تیار کئے گئے

15 Apr 2026
15 Apr 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان میں پہلی بار 9 لاکھ طلبہ کے امتحانی پرچوں کی ای-مارکنگ کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس جدید نظام کے ذریعے نتائج 30 دن کے اندر تیار کئے گئے، جبکہ طلبہ اب اپنے چیک شدہ پرچے متعلقہ پلیٹ فارم کی ویب سائٹ پر خود بھی دیکھ سکیں گے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ آئندہ برسوں میں لاہور بورڈ سمیت دیگر تعلیمی اداروں کے امتحانات بھی اسی طرز پر منتقل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

اس جدید نظام کے تحت آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحان میں پہلی بار مصنوعی ذہانت (AI) کا استعمال کرتے ہوئے نتائج تیار کئے گئے، جس سے تیز رفتار اور زیادہ شفاف نتائج ممکن ہوئے۔

اسی حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پی سی ٹی بی (پنجاب کریکولم اینڈ ٹیسٹ بورڈ) سے منسلک پیکٹا حکام کے مطابق اس نظام میں غلطی کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے، کیونکہ ای-مارکنگ اور خودکار جانچ کے ذریعے انسانی غلطی کو کم کیا گیا ہے۔

مزید یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پنجاب پبلک سروس کمیشن (PPSC) نے بھی امیدواروں کی ای-مارکنگ کیلئے اسی ٹیکنالوجی کے استعمال میں دلچسپی ظاہر کی ہے اور متعلقہ خدمات حاصل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے