اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 329.37 قیمت فروخت : 329.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.71 قیمت فروخت : 379.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.60 قیمت فروخت : 200.96
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.31 قیمت فروخت : 203.67
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.92 قیمت فروخت : 76.05
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 501800 دس گرام : 430200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 459980 دس گرام : 394347
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8290 دس گرام : 7115
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

صنعتی علاقوں کے گرد گرین بفر زون لازمی قرار، خلاف ورزی پر کارروائی ہو گی

17 Apr 2026
17 Apr 2026

(لاہور نیوز) ڈی جی ماحولیات پنجاب عمران حامد شیخ نے کہا ہے کہ صوبے بھر کے صنعتی علاقوں کے گرد گرین بفر زون قائم کرنا لازمی ہو گا۔

انہوں  نے خبردار کیا کہ انڈسٹریل ایریاز میں شجرکاری نہ کرنے والے اداروں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا اور اس حوالے سے عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، بغیر اجازت درخت کاٹنے پر مکمل پابندی عائد ہے اور کسی بھی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ڈی جی ماحولیات نے مزید کہا کہ گرین بیلٹس پر قبضہ یا انہیں نقصان پہنچانا ناقابل قبول ہے، اور اس میں ملوث عناصر  کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، صنعتی آلودگی کم کرنے کیلئے بفر زونز کے قیام پر فوری عملدرآمد کا حکم بھی دے دیا گیا۔

عمران حامد شیخ  نے واضح کیا کہ شجرکاری اہداف پورے نہ کرنے والے اداروں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے گا، جبکہ گرین ایریاز کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ کر دی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے