اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 329.37 قیمت فروخت : 329.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.71 قیمت فروخت : 379.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.60 قیمت فروخت : 200.96
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.31 قیمت فروخت : 203.67
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.92 قیمت فروخت : 76.05
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 501800 دس گرام : 430200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 459980 دس گرام : 394347
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8290 دس گرام : 7115
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ماحولیاتی بہتری کیلئے بڑا اقدام، لاہور رنگ روڈ پر شجرکاری مہم

17 Apr 2026
17 Apr 2026

(لاہور نیوز) موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کیلئے لاہور رنگ روڈ اتھارٹی کے تحت بڑے پیمانے پر شجرکاری مہم جاری ہے، جس کے دوران اب تک ڈیڑھ لاکھ سے زائد پودے اور درخت لگائے جا چکے ہیں۔

یہ پیش رفت صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت اجلاس میں سامنے آئی، جس میں رنگ روڈ اتھارٹی کے افسران  نے شرکت کی اور منصوبے پر بریفنگ دی۔

صوبائی وزیر کو بتایا گیا کہ گزشتہ دس ماہ کے دوران لاہور رنگ روڈ کے اطراف بڑے پیمانے پر شجرکاری کی گئی ہے، جبکہ پودوں اور درختوں کی نشوونما کی مانیٹرنگ جدید جیو ٹیکنالوجی کے ذریعے کی جا رہی ہے، ہر پودے کی ڈیجیٹل تصدیق بھی "پلانٹ فار پاکستان" پورٹل کے تحت کی جا رہی ہے۔

بریفنگ کے مطابق نیازی شہید، قائداعظم اور میاں نواز شریف انٹرچینجز سمیت مختلف مقامات پر شجرکاری کی گئی، جبکہ ایئرپورٹ تا عسکری ٹین، ایئرپورٹ تا غازی سٹی اور ایس ایل تھری سیکشن پر بھی پودے لگائے گئے ہیں، اس مہم میں آکسیجن پاکٹس کے قیام کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے۔

ملک صہیب احمد بھرتھ نے ہدایت کی کہ جون تک مزید 30 ہزار پودے لگائے جائیں اور شجرکاری مہم کو مزید تیز کیا جائے، پنجاب حکومت ماحولیاتی بہتری کیلئے مؤثر اقدامات کر رہی ہے اور اس مہم سے سموگ میں واضح کمی لانے میں مدد ملے گی۔

انہوں  نے مزید کہا کہ شجرکاری کے باعث لاہور رنگ روڈ کی خوبصورتی میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے