اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 329.37 قیمت فروخت : 329.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.71 قیمت فروخت : 379.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.60 قیمت فروخت : 200.96
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.31 قیمت فروخت : 203.67
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.92 قیمت فروخت : 76.05
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 501800 دس گرام : 430200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 459980 دس گرام : 394347
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8290 دس گرام : 7115
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سی ای او سی بی ڈی پنجاب کا سی بی ڈی جھیل کا دورہ

17 Apr 2026
17 Apr 2026

(لاہور نیوز) سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین نے سی بی ڈی واک اور سی بی ڈی جھیل کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

دورے کے دوران عمران امین کے ہمراہ ڈائریکٹرز اور دیگر سینئر حکام بھی موجود تھے، جنہوں نے پراجیکٹ سائٹس کا معائنہ کیا، حکام کی جانب سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ سی بی ڈی واک پر کام کی رفتار مقررہ شیڈول سے بھی آگے ہے۔

بریفنگ میں مزید آگاہ کیا گیا کہ سی بی ڈی جھیل کو مزید پائیدار بنانے کیلئے مینٹیننس کا کام جاری ہے، جبکہ مستقبل میں جھیل کی خوبصورتی بڑھانے کیلئے ڈانسنگ فاؤنٹینز کی تنصیب بھی منصوبے کا حصہ ہے۔

اس موقع پر ڈائریکٹر آرکیٹیکچر سمیر آفتاب سیال نے سی بی ڈی واک کے بیرونی ڈیزائن اور ٹائلز کے انتخاب کے حوالے سے تفصیلات پیش کیں۔

سی ای او عمران امین  نے کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ منصوبے کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے، یہ منصوبہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق لاہور کے سماجی و معاشی منظرنامے میں ایک اہم اضافہ ثابت ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے