اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 329.37 قیمت فروخت : 329.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.71 قیمت فروخت : 379.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.60 قیمت فروخت : 200.96
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.31 قیمت فروخت : 203.67
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.92 قیمت فروخت : 76.05
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 501800 دس گرام : 430200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 459980 دس گرام : 394347
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8290 دس گرام : 7115
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ذوالقعدہ کا چاند 18 اپریل کو نظر آنے کے امکانات روشن

17 Apr 2026
17 Apr 2026

(لاہور نیوز) ماہِ ذوالقعدہ 1447 ہجری کا چاند 18 اپریل کو نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔

ترجمان سپارکو کے مطابق نئے چاند کی پیدائش 17 اپریل کو 16:52 پر متوقع ہے، جبکہ 18 اپریل کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر 26 گھنٹے سے زائد ہوگی۔

سپارکو کا کہنا ہے کہ ساحلی علاقوں میں غروبِ آفتاب اور غروبِ ماہتاب کے درمیان تقریباً 81 منٹ کا وقفہ ہوگا، جس کے باعث چاند نظر آنے کے امکانات مزید روشن ہو جاتے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ ان سائنسی اندازوں کے مطابق یکم ذوالقعدہ 19 اپریل بروز اتوار ہونے کی توقع ہے، تاہم نئے اسلامی مہینے کے آغاز کا حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

علاوہ ازیں سپارکو نے واضح کیا ہے کہ چاند کی رویت کا فیصلہ مستند شہادتوں کی بنیاد پر کیا جائے گا، جبکہ شوال کے اختتام اور ذوالقعدہ کے آغاز کے حوالے سے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے