اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 329.37 قیمت فروخت : 329.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.71 قیمت فروخت : 379.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.60 قیمت فروخت : 200.96
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.31 قیمت فروخت : 203.67
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.92 قیمت فروخت : 76.05
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 501800 دس گرام : 430200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 459980 دس گرام : 394347
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8290 دس گرام : 7115
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

آئی جی پنجاب کی کانسٹیبل طیب گوہر سے ملاقات، بین الاقوامی کامیابیوں پر خراج تحسین

17 Apr 2026
17 Apr 2026

(لاہور نیوز) انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس عبدالکریم نے گجرات پولیس کے کانسٹیبل اور انٹرنیشنل ایتھلیٹ طیب گوہر سے ملاقات کی اور انہیں حالیہ بین الاقوامی کامیابیوں پر شاباش دی۔

آئی جی پنجاب نے طیب گوہر کو تھائی لینڈ میں منعقدہ دوڑ کے مقابلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے پر سی سی ون سرٹیفکیٹ سے بھی نوازا، اس موقع پر عبدالکریم کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کے ایتھلیٹس قومی، صوبائی اور بین الاقوامی سطح پر مسلسل کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں، جو ادارے کیلئے باعثِ فخر ہیں۔

انہوں  نے کہا کہ طیب گوہر  نے اپنی بہترین کارکردگی سے نہ صرف پنجاب پولیس بلکہ پاکستان کا نام بھی روشن کیا ہے، آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ پولیس کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور سرپرستی کیلئے بھرپور اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق کانسٹیبل طیب گوہر  نے تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں منعقدہ منی میراتھن میں 3 کلومیٹر، 5 کلومیٹر اور 10 کلومیٹر کی کیٹیگریز میں گولڈ میڈلز حاصل کئے، اس مقابلے میں دنیا بھر سے 1500 ایتھلیٹس نے شرکت کی۔

ترجمان کے مطابق طیب گوہر اس سے قبل دبئی میں ہونے والے مقابلوں میں بھی 3 اور 5 کلومیٹر کی دوڑ میں گولڈ میڈل جیت چکے ہیں، وہ 2015 سے نیشنل پولیس گیمز میں دوڑ کے مقابلوں میں ناقابل شکست ہیں۔

طیب گوہر  نے ایم اے سیاسیات کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے اور انہوں  نے 2015 میں محکمہ پولیس میں شمولیت اختیار کی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے