اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 329.37 قیمت فروخت : 329.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.71 قیمت فروخت : 379.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.60 قیمت فروخت : 200.96
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.31 قیمت فروخت : 203.67
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.92 قیمت فروخت : 76.05
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 501800 دس گرام : 430200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 459980 دس گرام : 394347
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8290 دس گرام : 7115
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب پولیس کو چوتھے کوارٹر کا بجٹ جاری، کٹ بھی لگا دیا گیا

17 Apr 2026
17 Apr 2026

(لاہور نیوز) حکومت پنجاب نے پنجاب پولیس کو چوتھے کوارٹر کا بجٹ جاری کر دیا جس میں مہنگائی کے باعث کٹ بھی لگایا گیا ہے۔

پنجاب پولیس کو چوتھے کوارٹر کا 44 ارب کا بجٹ جاری کیا گیا ہے، مہنگائی کے باعث پنجاب پولیس کو 6 ارب کا کٹ لگا، رواں مالی سال کے 2 سو ارب کے بجٹ میں سے 194 کا بجٹ جاری کیا گیا۔

آئی جی پنجاب عبدالکریم نے بتایا کہ چوتھے کوارٹر کے سب سے زیادہ پیسے سی سی پی او لاہور کو 7 ارب 10 کروڑ، پنجاب کانسٹیبلری کو دو ارب روپے جاری کئے گئے۔

سی پی او فیصل آباد کو 1.9 ارب، سی پی او راولپنڈی کو 1.9 ارب، سی پی او گوجرانوالہ کو 1.2 ارب روپے جاری کئے گئے ہیں۔

سی پی او ملتان کو 1.2 ارب، ڈی پی او شیخوپورہ کو 700 ملین، ڈی آئی جی ٹیلی اینڈ ٹرانسپورٹ پنجاب کو 1.4 ارب، سی ٹی ڈی پنجاب کو 1.5 ارب روپے جاری کئے گئے۔

ایس پی یو پنجاب کو 1.5 ارب، ایلیٹ فورس کو 179 ملین، سی ٹی او لاہور کو ایک ارب اور سی ٹی او گوجرانوالہ کو 109 ملین روپے جاری کئے گئے۔

ذرائع کے مطابق اگلے ماہ میں پولیس بجٹ میں استعمال نہ ہونے والے فنڈز سرنڈر کئے جائیں گے، سپلیمنٹری گرانٹ میں 30 سے 35 ارب روپے مزید مانگے جائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے