اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.85 قیمت فروخت : 279.35
  • یورو قیمت خرید: 328.73 قیمت فروخت : 329.32
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.33 قیمت فروخت : 379.01
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.90 قیمت فروخت : 199.25
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.45 قیمت فروخت : 202.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.32 قیمت فروخت : 74.45
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.94 قیمت فروخت : 76.08
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.38 قیمت فروخت : 912.01
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 502200 دس گرام : 430600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 460347 دس گرام : 394714
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8266 دس گرام : 7094
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس: 10 اضلاع میں نئی الیکٹروبسیں فراہم کرنے کی منظوری

16 Apr 2026
16 Apr 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں صوبے میں جدید اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ نظام کے فروغ کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔

اجلاس میں فری ٹرانسپورٹ پروگرام، الیکٹرک بسوں، ای ٹیکسی سکیم اور ماس ٹرانزٹ منصوبوں پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ کے فری ٹرانسپورٹ پروگرام کے تحت 21 روٹس پر سوا لاکھ سے زائد مسافر مستفید ہو چکے ہیں جبکہ مجموعی طور پر 3560 بس ٹرپس مکمل کیے جا چکے ہیں۔

اجلاس میں 10 اضلاع اٹک، بھکر، حافظ آباد، خانیوال، لیہ، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، منڈی بہاؤالدین اور اوکاڑہ میں نئی الیکٹروبسیں فراہم کرنے کی منظوری دی گئی۔ منصوبے کے مطابق رواں ماہ 100، مئی کے وسط تک 350 اور جون کے آخر تک مزید 264 الیکٹرو بسیں پنجاب پہنچ جائیں گی۔ ہر ڈویژن میں الیکٹروبسوں کے لیے خصوصی بس ڈپو قائم کیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ نے تحصیل سطح پر 1500 الیکٹرک بسیں چلانے کے لیے جامع پلان طلب کر لیا۔ اجلاس میں گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں ماس ٹرانزٹ سسٹم منصوبوں پر پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

پنجاب کی پہلی ای ٹیکسی اسکیم کے تحت مئی میں 194 اور جون میں 208 ای ٹیکسیاں شامل کرنے کی پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔

مریم نواز شریف نے میٹروبس سٹیشنز کی تعمیر و مرمت جلد مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے نئے ڈیزائن کی منظوری بھی دی۔ “ایمپاور۔ہر” پراجیکٹ کے تحت لاہور میں جدید بس سٹیشنز کے قیام کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں سرکاری ملازمین کے لیے ای بائیک پراجیکٹ کی اصولی منظوری بھی دی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے