15 Apr 2026
(ویب ڈیسک) حکومت پنجاب نے 5افسران کے تقرروتبادلے کر دیے۔
حمیرا اکرام کو کمشنرپنجاب اوورسیزپاکستانی کمیشن تعینات کیا گیا ہے ۔ محمد عاصم جاوید کوپنجاب فوڈ اتھارٹی سے تبدیل کردیا گیا۔
محمد عاصم جاوید کو ڈی جی لٹریسی تعینات کردیا گیا جبکہ سید موسیٰ رضا ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی تعینات کردیے گئے ۔ محمد طاہر وٹو کا بطور ڈی جی پی ڈی ایم اے تبادلہ منسوخ کردیا گیا۔
عمر جاوید کو ڈی جی پی ڈی ایم اے تعینات کر دیا گیا۔ پنجاب حکومت نے تقرروتبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
