اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.85 قیمت فروخت : 279.35
  • یورو قیمت خرید: 328.73 قیمت فروخت : 329.32
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.33 قیمت فروخت : 379.01
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.90 قیمت فروخت : 199.25
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.45 قیمت فروخت : 202.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.32 قیمت فروخت : 74.45
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.94 قیمت فروخت : 76.08
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.38 قیمت فروخت : 912.01
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 502200 دس گرام : 430600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 460347 دس گرام : 394714
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8266 دس گرام : 7094
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ کو کم کرنے کیلئے ہر ممکن کوششیں کی جائیں، صدرزرداری

15 Apr 2026
15 Apr 2026

(لاہور نیوز) صدر آصف علی زرداری کی زیرصدارت ایوان صدر میں آبی وسائل کے انتظام سے متعلق اجلاس ہوا۔

اجلاس میں پانی کی دستیابی، گورننس اور پاکستان کی آبی سلامتی کو متاثر کرنے والی علاقائی پیش رفت سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔صدر   نے سندھ طاس معاہدہ معطل کرکے بھارت کی جانب سے پانی کو ہتھیار بنانے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ۔ 

صدر  مملکت نے کہا پانی کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش سنگین نتائج کا معاملہ ہے۔صدر  نے پاکستان کے آبی حقوق کے تحفظ اور تمام ضروری سفارتی اور قانونی اقدامات کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

صدر نے علاقائی صورتحال سے منسلک توانائی کے شارٹ فال کے مسئلے پر خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ کو کم کرنے کے لیے ہر ممکن کوششیں کی جائیں۔لوڈ مینجمنٹ کو پہلے سے عوامی اعلانات کے مطابق شفاف اور اعلانیہ انداز میں سختی سے انجام دیا جانا چاہئے۔صدر نے حکام کو ملک بھر میں پانی کے تحفظ کی کوششوں کو تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔

صدر نے گھریلو، تجارتی اور صنعتی سطحوں پر بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے کے اقدامات پر تیزی سے عمل درآمد کرنے پر زور دیا۔ صدر زرداری نے کہا چھوٹے ڈیموں، ریچارج ویلز اور پانی ذخیرہ کرنے کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کو تیز کیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے