اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 329.37 قیمت فروخت : 329.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.71 قیمت فروخت : 379.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.60 قیمت فروخت : 200.96
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.31 قیمت فروخت : 203.67
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.92 قیمت فروخت : 76.05
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 501800 دس گرام : 430200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 459980 دس گرام : 394347
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8290 دس گرام : 7115
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

ٹریفک جرمانوں میں کمی پنجاب اسمبلی کی منظوری سے مشروط

15 Apr 2026
15 Apr 2026

(لاہور نیوز) ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر عائد جرمانوں میں کمی کا اطلاق پنجاب اسمبلی کی منظوری سے مشروط کر دیا گیا۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر عائد جرمانوں میں کمی کی سمری کی منظوری دے دی، جس کے بعد مختلف گاڑیوں کے چالان میں نمایاں کمی کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل کا جرمانہ 2 ہزار روپے سے کم کرکے 1 ہزار روپے کر دیا گیا ہے، جبکہ رکشے کا چالان 3 ہزار سے کم ہو کر 1 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔

اسی طرح کاروں کے جرمانے میں بھی کمی کی گئی ہے، جہاں پہلے 5 ہزار روپے جرمانہ عائد ہوتا تھا، اب اسے کم کرکے 3 ہزار روپے کر دیا گیا ہے، یہ اطلاق 2000 سی سی اور دیگر لگژری گاڑیوں پر بھی ہو گا۔

حکام کے مطابق ہیوی ڈیوٹی گاڑیوں کے جرمانوں میں بھی کمی کی گئی ہے، تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان ترامیم کا باضابطہ اطلاق پنجاب اسمبلی سے منظوری کے بعد کیا جائے گا، جس کے بعد نئے جرمانے نافذ العمل ہوں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے