اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 329.37 قیمت فروخت : 329.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.71 قیمت فروخت : 379.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.60 قیمت فروخت : 200.96
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.31 قیمت فروخت : 203.67
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.92 قیمت فروخت : 76.05
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 501800 دس گرام : 430200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 459980 دس گرام : 394347
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8290 دس گرام : 7115
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ٹیسٹ ٹیم کا دورہ بنگلا دیش، عمرگل بولنگ اوراسد شفیق کو بیٹنگ کوچ بنائے جانے کا امکان

17 Apr 2026
17 Apr 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے دورہ بنگلا دیش کیلئے سابق ٹیسٹ کرکٹرز عمر گل اور اسد شفیق کے پاکستان ٹیم مینجمنٹ میں شامل ہونے کا امکان ہے۔

پاکستان نے آخری ٹیسٹ سیریز گزشتہ برس جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلی تھی تاہم اس سیریز کی ٹیم منیجمنٹ میں متعدد تبدیلیوں کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر گل کو بولنگ کوچ اور اسد شفیق کو بیٹنگ کوچ کی ذمہ داریاں ملنے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ ذرائع کے مطابق عبدالسعد کو فیلڈنگ کوچ کی ذمہ داریاں سونپی جا سکتی ہیں۔ وہ  ویمن کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ کی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔  وہ پہلی مرتبہ پاکستان مینز ٹیم کے ساتھ منسلک ہوں گے ۔

سابق کپتان سرفراز احمد ہیڈ کوچ ریڈ بال کرکٹ کے طور پر ذمہ داریوں کا آغاز کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے آئندہ ماہ 2  ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے بنگلا دیش کا دورہ کرنا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے