16 Apr 2026
(ویب ڈیسک)پاکستان نے آئی ٹی ایف ایشیا انڈر 12 ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
آئی ٹی ایف ایشیا انڈر 12 ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کو 0-2 سے شکست دی۔پاکستان کے محمد آیان اور ابراہیم گل نے کامیابی حاصل کی۔
پہلے سنگل میں محمد آیان نے سیناویراتنے کاشیا کو3-6 اور 1-6 سے ہرایا۔دوسرے سنگل میں ابراہیم حسین گل نے اکبر زکاریا کو 7-6، 4-6 اور 2-6 سے شکست دی۔
واضح رہے کہ آئی ٹی ایف ایشیا انڈر 12 ٹینس ٹورنامنٹ فائنل میں پاکستان کا مقابلہ بھارت سے ہوگا۔
