اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 329.37 قیمت فروخت : 329.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.71 قیمت فروخت : 379.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.60 قیمت فروخت : 200.96
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.31 قیمت فروخت : 203.67
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.92 قیمت فروخت : 76.05
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 501800 دس گرام : 430200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 459980 دس گرام : 394347
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8290 دس گرام : 7115
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایس ایل 11: حیدرآباد کنگز مین نے راولپنڈیز کو ہرا دیا

16 Apr 2026
16 Apr 2026

(لاہور نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے 24ویں میچ میں حیدرآباد کنگزمین نے راولپنڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے اس میچ میں حیدر آباد کنگز مین نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا جو ان کے لیے درست ثابت ہوا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 121 رنز ہی بناسکی۔ سیم بلنگز 26 اور یاسر خان 24 رنز بنا کر نمایاں بیٹرز رہے۔

کنگزمین کی جانب سے محمد علی اور حنین شاہ نے تین تین جبکہ آصف محمود اور گلین میکسویل نے ایک ایک وکٹ لی، حیدرآباد نے 122 رنز کا آسان ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر 17ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ 

کپتان مارنس لبوشین، کوشل پریرا اور عرفان خان نیازی نے ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔ راولپنڈیز کی جانب سے آصف آفریدی نے دو جبکہ بین سیئرز، محمد عامر اور سعد مسعود نے ایک ایک وکٹ لی۔ 

پی ایس ایل 11 میں آج پنک ڈے منایا جا رہا ہے، دونوں ٹیموں کے کھلاڑی اور آفیشلز پنک کیپ اور پنک ربن لگا کر میدان میں اترے، کمنٹیٹرز اور پریزنٹر بھی پنک شرٹس پہن کر بریسٹ کینسر کی آگاہی مہم کا حصہ بن گئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے