اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 329.37 قیمت فروخت : 329.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.71 قیمت فروخت : 379.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.60 قیمت فروخت : 200.96
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.31 قیمت فروخت : 203.67
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.92 قیمت فروخت : 76.05
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 501800 دس گرام : 430200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 459980 دس گرام : 394347
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8290 دس گرام : 7115
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

سٹار بیٹر بابر اعظم نے ایک اور سنگِ میل عبور کر لیا

16 Apr 2026
16 Apr 2026

(ویب ڈیسک) پاکستانی بیٹر بابر اعظم نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اپنی 100ویں نصف سنچری مکمل کر لی۔

پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے یہ کارنامہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں سرانجام دیا جہاں وہ 71 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 8 وکٹوں سے شکست دی۔

اس سے قبل بابر اعظم نے پاکستان سپر لیگ میں 4 ہزار رنز مکمل کیے اور پی ایس ایل کی تاریخ میں 4 ہزار رنز مکمل کرنے والے پہلے کھلاڑی بنے، انہوں ںے یہ شاندار سنگ میل 104 میچز کھیل کر حاصل کیا۔

اس سے قبل جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے کرکٹر رائلی روسو پی ایس ایل میں 100 میچز کھیلنے والے پہلے غیرملکی کھلاڑی بن گئے، انہوں نے بابراعظم کے ساتھ خوشی کے لمحات شیئر کیے اور پی ایس ایل انتظامیہ کی جانب سے 100 ففٹیز اور 100 گیمز کے ساتھ بابراعظم اور رائلی روسو کی ایک ساتھ تصویر شیئر کی گئی۔

بابر اعظم پی ایس ایل میں تین مختلف ٹیموں کی نمائندگی کر چکے ہیں جن میں اسلام آباد یونائیٹڈ، کراچی کنگز اور پشاور زلمی شامل ہیں۔ ہر ٹیم کے لیے کھیلتے ہوئے انہوں نے اپنی کارکردگی سے شائقین کرکٹ کو متاثر کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے