اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 329.37 قیمت فروخت : 329.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.71 قیمت فروخت : 379.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.60 قیمت فروخت : 200.96
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.31 قیمت فروخت : 203.67
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.92 قیمت فروخت : 76.05
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 501800 دس گرام : 430200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 459980 دس گرام : 394347
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8290 دس گرام : 7115
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ایف آئی اے کی کارروائی، ویزا فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار

16 Apr 2026
16 Apr 2026

(لاہور نیوز) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے مائیگرنٹ سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم ظفر حسین کو لاہور میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا، ملزم شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کے نام پر بھاری رقوم وصول کرنے میں ملوث تھا۔

تحقیقات کے مطابق ملزم  نے ایک شہری کو آذربائیجان کے ورک ویزے کا جھانسہ دے کر 60 لاکھ روپے ہتھیائے، تاہم وعدے کے باوجود اسے بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہا اور روپوش ہو گیا تھا۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کافی عرصے سے مطلوب تھا، جسے اب گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، مزید انکشافات کیلئے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ دیگر متاثرہ افراد کی نشاندہی بھی کی جا رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے