اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

لاہور میں پولیو وائرس کا خطرہ بڑھنے لگا

10 Apr 2026
10 Apr 2026

(لاہور نیوز) شہر لاہور میں پولیو وائرس کے پھیلاؤ کا سنگین خطرہ سامنے آ گیا، شہر کے سیوریج کے تمام اہم مقامات سے لیے گئے نمونوں میں وائرس کی تصدیق ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق آؤٹ فال روڈ، گلشن راوی ڈسپوزل سٹیشن، ملتان روڈ اور محمود بوٹی ڈسپوزل سٹیشن سے حاصل کیے گئے سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔

قومی ادارہ صحت نے ان نمونوں میں پولیو وائرس کی باقاعدہ تصدیق کر دی ہے، یہ نمونے مارچ میں تجزیے کیلئے ادارے کو بھجوائے گئے تھے۔

رپورٹس کے مطابق شہر میں پولیو کے خاتمے کیلئے کیے گئے اقدامات مؤثر ثابت نہیں ہو سکے جبکہ بار بار چلائی جانے والی مہمات بھی مطلوبہ نتائج نہ دے سکیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض مہمات میں جعلی اعداد و شمار کی وجہ سے پولیو کے خلاف کوششیں غیر مؤثر رہیں جبکہ محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ تاحال شہر کو پولیو سے پاک کرنے میں ناکام دکھائی دے رہے ہیں۔

ماہرین نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلائیں تاکہ اس مہلک وائرس سے بچاؤ ممکن بنایا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے