اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

حماد اظہر کا حفاظتی ضمانت کیلئے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کا فیصلہ

31 Jul 2025
31 Jul 2025

(لاہور نیوز) پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر نے پچاس سے زائد مقدمات میں حفاظتی ضمانت کے لیے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا۔

ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیر خزانہ حماد اظہر نے لیگل ٹیم سے مشاورت کے بعد حکمت عملی تیار کر لی، ان پر لاہور، فیصل آباد اور اسلام آباد میں پچاس سے زائد ایف آئی آرز درج ہیں، وہ تمام کیسز میں پہلے پشاور ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت لیں گے ۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ حماد اظہر حفاظتی ضمانت کے لیے پشاور ہائیکورٹ کے سامنے پیش ہوں گے، حفاظتی ضمانت ملنے پر متعلقہ عدالتوں سے ضمانتوں کے لیے رجوع کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حماد اظہر کی لیگل ٹیم نے تمام مقدمات کا ریکارڈ اکٹھا کر لیا، حماد اظہر نو مئی کے متعدد مقدمات میں اشتہاری اور پولیس کو مطلوب ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے