اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور ہائیکورٹ نے بیان قلمبند کرانے کیلئے ویڈیو لنک کی سہولت فراہم کر دی

30 Jul 2025
30 Jul 2025

(لاہور نیوز) بیرون ملک جان کا خطرہ ہونے یا کسی مجبوری کے تحت عدالت تک بیان قلمبند کرانے کے لئے نہ آ سکنے والے سائلین کو ہائیکورٹ نے ویڈیو لنک کی بڑی سہولت فراہم کر دی۔

ہائیکورٹ نے تمام سیشن ججوں کو عدالتوں کے اندر اور باہر ایل سی ڈی لگانے کی ہدایت جاری کر دی، ایل سی ڈی کی چوڑائی چودہ انچ اور لمبائی بیس انچ ہو گی، سماعت عدالت میں اردو میں اور باہر سکرین پر انگلش میں دیکھی جا سکے گی۔

عدالتوں کے باہر ویڈیو لنک کے فارم لٹکا دیئے جائیں گے جہاں سے وکلا یا سائل فارم  لے کر اپنی عدالت کے جج کو ویڈیو لنک کے ذریعے بیان یا شہادت قلمبند کرانے کی درخواست کرے گا، ویڈیو لنک بیان کی کاپی فراہم نہیں کی جائے گی۔

اس کے علاوہ جو بیان یا شہادت کے لئے درخواست دے گا وہی گواہوں کو ایک جگہ یکجا کرنے کا پابند ہو گا، ویڈیو لنک سے جو بیان قلمبند کرائے گا، جو اخراجات آئیں گے، وہ درخواست گزار برداشت کرے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے