اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

فوری پاسپورٹ بنوانے کا جھانسہ دیکر پیسے بٹور نے والے ملزمان گرفتار

30 Jul 2025
30 Jul 2025

(لاہور نیوز) ایف آئی اے کا پاسپورٹ ایجنٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور کی ٹیم  نے شیخوپورہ پاسپورٹ آفس پر چھاپہ مار کر پاسپورٹ آفس کے ملازم سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں عابد محمود، نعمان ظفر اور فخر عباس شامل ہیں۔

ایف آئی اے  کے مطابق ملزمان کا تعلق شیخوپورہ کے مختلف علاقوں سے ہے، ملزمان شہریوں کو پاسپورٹ فوری بنوانے کا جھانسہ دے کر اضافی پیسے بٹور رہے تھے۔

ملزمان سے پاسپورٹس، ٹوکن سلپس، بینک چالان، رسیدیں و دیگر شواہد برآمد کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے