اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور، راہ گیر خواتین کو جنسی ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

30 Jul 2025
30 Jul 2025

(ویب ڈیسک) لاہور میں گلی محلوں سے گزرنے والی خواتین کو جنسی ہراساں کرنے والے ملزم کو فوٹیج سامنے آنے پر پولیس نے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

تفصیلات  کے مطابق خواتین کو ہراساں کرنے والے ایک ملزم کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آئی ہے جو گلی محلوں میں آنے جانے والی خواتین کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت کرنے میں ملوث ہے۔ویڈیو منظرعام پر آنے پر پولیس حرکت میں آئی اور ملت پارک تھانہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم والٹن روڈ کا  رہائشی ہے جسے نیازی اڈے سے گرفتار کیا گیا، ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی۔

ایس ایچ او ملت پارک سہیل لیاقت گوندل کے مطابق ملزم پہلے بھی اسی علاقے میں لڑکیوں کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات کر چکا ہے۔ اسی حوالے سے ایس پی اقبال ٹاؤن ڈویژن ڈاکٹر محمد عمر نے کہا ہے کہ ملزم کے خلاف مضبوط چالان مرتب کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے