اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

اے این ایف نے ایک کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات پکڑ لی، 7 ملزم گرفتار

30 Jul 2025
30 Jul 2025

(لاہور نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق 7 مختلف کارروائیوں کے دوران ایک کروڑ 9 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 126.600 گرام منشیات برآمد کر کے 7 ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کوریئر آفس سے بیلجیم سے میرپور بھیجے جانے والے پارسل سے 60 گرام وزنی 15 ایکسٹیسی گولیاں برآمد ہوئیں جبکہ یارو، ضلع پشین کے قریب 2 ملزمان کے قبضے سے 6 کلو چرس اور 2 کلو آئس پکڑی گئی۔

کامونکی ٹول پلازہ گوجرانوالہ کے قریب موٹرسائیکل سے 9.5 کلو افیون اور 26.4 کلو چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، جامشورو میں بس میں سوار مسافر کے قبضے سے 12 کلو چرس ملی ہے۔

اس کے علاوہ جامشورو ٹول پلازہ کے قریب ملزم کے قبضے سے 9.6 کلو چرس پکڑی گئی، ترکائی ٹول پلازہ جہلم کے قریب ملزم کے قبضے سے 1 کلو چرس برآمد ہوئی، جبکہ یونیورسٹی روڈ پشاور کے قریب گاڑی سے 60 کلو چرس پکڑ کر ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔

ترجمان کے مطابق ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے