
12 Jun 2025
(لاہور نیوز) گنگا رام ہسپتال لاہور میں آؤٹ ڈور کمرے کی فال سیلنگ گرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں تین ڈاکٹرز اور ایک مریض زخمی ہو گیا۔
چاروں زخمیوں کو ایمرجنسی میں طبی امداد دی گئی، سرجری، او پی ڈی روم 16 میں فال سیلنگ گرنے کا واقعہ پیش آیا۔
یاد رہے کہ چند روز قبل او پی ڈی روم 20 کی چھت کا پلستر بھی گرا تھا۔
واضح رہے کہ خستہ حال عمارت کی مرمت نہ ہونے سے فال سیلنگ گرنے کے واقعات کا سامنا کرنا پڑا۔