اپ ڈیٹس
  • 255.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 931.31 قیمت فروخت : 932.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 353800 دس گرام : 303300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 324314 دس گرام : 278023
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3928 دس گرام : 3372
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ریلویز میں اصلاحات کیلئے اقدامات، مسافروں کی سہولیات پر توجہ مرکوز ہے، حنیف عباسی

10 Jun 2025
10 Jun 2025

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر ریلویز حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ریلویز میں اصلاحات اور جدید سہولیات کیلئے متعدد اقدامات کئے جا رہے ہیں، مسافروں کی سہولت، نظام میں شفافیت اور ادارے کی مالی بہتری پر توجہ مرکوز ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملتان اور خانیوال ریلوے سٹیشنز پر صفائی کا نظام سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سپرد کر دیا گیا ہے، جبکہ پنجاب بھر کے 40 ریلوے سٹیشنز پر مفت وائی فائی سروس فراہم کرنے کا منصوبہ بھی تیار کر لیا گیا ہے، لاہور، ملتان، راولپنڈی سمیت دیگر شہروں میں ’ستھرا پنجاب‘ کی جھلک واضح طور پر نظر آ رہی ہے۔ 

حنیف عباسی نے کہا کہ فریٹ (مال بردار) ٹرینوں کی تعداد میں اضافہ پاکستان ریلویز کا ایک بڑا ہدف ہے اور اس مقصد کیلئے مال گاڑیوں کو آؤٹ سورس کیا جا رہا ہے، اس وقت 9 مسافر ٹرینیں آؤٹ سورس کی جا چکی ہیں اور مزید 11 ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ کا عمل جلد مکمل کیا جائے گا،155 ریلوے سٹیشنز کی سولرائزیشن پر تیزی سے کام جاری ہے تاکہ توانائی کے شعبے میں خود کفالت حاصل کی جا سکے۔

رائل پام گالف اینڈ کنٹری کلب کے حوالے سے بات کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ یہ کیس کئی سالوں سے عدالت میں زیر التوا تھا جس کا اب فیصلہ آ چکا ہے، اب رائل پام کا انٹرنیشنل ٹینڈر جاری کیا گیا ہے جو شفاف طریقے سے دنیا کے سامنے کھولا جائے گا۔

حنیف عباسی نے کہا کہ پہلے فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں کو ریلوے سٹیشنز پر جانے کی اجازت نہیں تھی، لیکن اب پورے ملک میں ہر سٹیشن پر فوڈ سیفٹی ٹیمیں نہ صرف جا سکیں گی بلکہ سیمپلنگ کا عمل بھی کر سکیں گی تاکہ مسافروں کو محفوظ خوراک فراہم کی جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے